حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارۂ خوراک و زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق ایشیاء کی 17 فیصد دودھ اور دودھ سے بنی اشیاء سال 2023ء میں ایران کی طرف سے برآمد کی جائیں گی اور اس طرح ایران ایشیاء کا دودھ اور دودھ سے بنی اشیاء برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھی ایران نے بہت بڑی مقدار میں ڈیری مصنوعات برآمد کی تھیں۔ جن کا حجم 9 ملین ٹن سے بھی زیادہ تھا۔
عالمی ادارۂ خوراک و زراعت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال میں ایران کی ڈیری مصنوعات میں اضافہ ہو گا جس کا تخمینہ 1 اعشاریہ 6 ملین ٹن لگایا جا رہا ہے۔